14 جولائی 2016 - 16:18
ایٹمی معاہدے نے دنیا کے سامنے ایران کی نیک نیتی کو ثابت کردیا

ایرانی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کے ماہر نےکہا ہےکہ ایٹمی معاہدے پردستخط نے دنیا والوں کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیک نیتی کو ثابت کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد کرمی راد نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پردستخط نے دنیا والوں کے سامنے ایران کی نیک نیتی کو ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں کی پابندی کرکے اورآئی اے ای اے کی آزمائشوں میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کیا ہے وہ نیک نیت ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ اورمغرب نے اپنے وعدوں پرصحیح عمل نہیں کیا ہے۔
کرمی راد نے آخرمیں کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی نے بارہا بار امریکہ کی وعدہ خلافیوں کی طرف اشارہ کیا ہے اورآج سب کے سامنے امریکہ کی وعدہ خلافیاں کھل کرسامنے آگئی ہوئی ہیں۔ لہذا ہمارے سفارتی اداروں کو اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات انجام دینے چاہییں تاکہ دنیا والوں کے سامنے امریکہ کی حقیقت مزید کھل کرسامنے آجائے۔

.......

/169