13 جولائی 2016 - 13:05
صوبہ صلاح الدین میں داعشی دہشتگردوں کی موت

صوبہ صلاح الدین میں عراقی افواج کے آپریشن میں بہت سے دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ جنرل شاکر جودت نے بتایا ہے کہ بدھ کو عراقی افواج نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی کے شمال میں ایک آپریشن میں داعش کے کم سے کم اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عراقی افواج صوبہ صلاح الدین کے علاقے شرقاط کو داعش کے دہشت گردوں سے پوری طرح پاک کرنے میں مصروف ہیں ۔

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے گورنر احمد عبداللہ الجبوری بھی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے نوے فیصد علاقے مکمل طور پر آزاد ہو چکے ہیں اور صرف شرقاط اور تھوڑے سے دیگر علاقے داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں جنہیں آزاد کرانے کی کارروائی جاری ہے۔

انھوں نے صوبہ صلاح الدین میں امن و استحکام کے قیام میں عوامی رضاکار فورس کی شرکت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے امن و امان کی برقراری میں اپنی صلاحتوں اور توانائیوں کو ثابت کر دیا ہے ، صوبہ صلاح الدین میں ان کی موجودگی ضروری ہے۔

.......

/169