اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے بینک اسلامی جمہوریہ ایران کے بینکوں کیساته تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.
حمید چیت چیان نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی فعال موجودگی کا خواہاں ہے.
انہوں نے برطانوی تجارت اور سرمایہ کاری کی ایجنسیوں کے حکام کے ساته ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ شعبے میں تعلقات کی توسیع سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بهی وسعت ملے گی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کیساته بینکنگ مسائل کے حل کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا گیا جو کہ نتیجہ خیز ثابت ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲