اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے کہا ہے کہ بعض یورپی ملکوں نے تکفیری دہشت گردی کی حمایت میں کردار ادا کیا ہے اور اب وہ خود دہشت گردی کی جال میں پھنس گئے ہیں-
انہوں نے کہا بعض یورپی ممالک، شام میں دہشت گردوں کو بھیج کر شامی عوام کا خون بہانے میں شریک رہے ہیں- ان ممالک نے دہشت گردوں کو جہادی جنگجوؤں کا نام دیا تھا لیکن اب جبکہ خود ان کے شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں تو ان ہی کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں-
بشار الجعفری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق تقریر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل، جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے-
الجعفری نےکہا کہ صیہونی حکومت شامی شہریوں کی ظالمانہ گرفتاری اور مقبوضہ جولان کے قدرتی ذخائر کی چوری جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ تمام بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کررہی ہے-
الجعفری نے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضوں اور جارحیتوں کے خاتمے کے لئے کوئی مناسب راہ حل تلاش کریں-
.....
/169