12 جولائی 2016 - 11:22
بندرگاہوں کی ترقی کیلئے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

بندرگاہوں اور میری ٹائم ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجارتی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بندرگاہوں اور میری ٹائم ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجارتی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے.

محمد سعیدی نژاد جو اس وقت سڑکوں اور شہری ترقی کے نائب وزیر بهی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں اس وقت شاہد رجائی بندرگاہ میں ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر رکهی ہے.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاز کے بعد 13 عالمی جہاز رانی کی کمپنیوں نے شہید رجایی بندرگاہ پر اپنی شٹل سروس کا آغاز کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کے سامان اتارنے اور لادنے کی صلاحیت میں 210 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران نے بندرگاہوں کی ترقی کیلئے نئی حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت شہید رجایی ،بوشہر ،چابہار ، انزلی اور امیر آباد بندرگاہوں کی صلاحیتوں کو بڑها کر خطے میں ایران کی اہم پوزیشن سے فائدہ اٹهایا جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲