اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے دیرالزور کے مشرقی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ شامی فوجی اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی بدستور جاری ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے السویدا کے علاقے میں چوری کا تیل لے جانے والے داعش کے متعدد آئل ٹینکروں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔
شام سے ملنے والی تازہ ترین خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ایک اہم اور اسٹریٹیجک شاہراہ کو مکمل طور سے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق شاہرائے کاستلو کے شامی فوج کے قبضے میں آجانے کے بعد حلب کے مشرقی محلوں کا محاصرہ مکمل ہوگیا ہے اور داعش کے دہشت گردوں کی آخری رسد لائن بھی منقطع ہوگی ہے۔ دہشت گرد گروہ شاہرائے کاستلو کے راستے ترکی کے ذریعے شام کے صوبے حلب کے شمالی علاقوں کو رسد پہنچایا کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169