اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان نصیر نوری نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے علاقے مکحول میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں کم از کم چالیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا-
نصیر نوری کے بقول فوج نے داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے- واضح رہے کہ اٹھارہ جون سے موصل کو آزاد کرانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا ہے جس میں عراقی فوج، انسداد دہشت گردی فورس اور عوامی رضاکار فورس شریک ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲