5 جولائی 2016 - 13:26
اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کے نام ڈاکٹر علی لاریجانی کا تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی بعض شخصیات کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر انھیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی بعض شخصیات کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر انھیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ اس مبارک عید کی برکت سے اسلامی معاشروں کی فضا معطر اور مسلمانوں کی جان اور دل سیراب ہوں گے۔ امت اسلامی خوش بختی اور سعادت سے معموراور روشن مستبقل کی طرف حرکت کرے گی اور عالم اسلام کے پیکر سے تفرقہ اور اختلاف کا گردوغبار چھٹ جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا کے اکثر اسلامی ملکوں میں کل بدھ کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔

......

/169