2 جولائی 2016 - 13:11
افغانستان: جلال آباد میں خود کش حملہ؛ دو ہلاک، سترہ زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ایک خود کش حملے میں دو عام شہری ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نور احمد حبیبی نے ہفتے کو بتایا کہ اس حملے میں دہشت گرد عناصر کوٹ کے علاقے کے، عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر حیات اللہ خان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم وہ بال بال بچ گئے- یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب جمعرات کو کابل میں پولیس کیڈٹوں کی بسوں کے قافلے پر حملے میں سینتیس پولیس اہلکار اور کیڈٹ ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعرات کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی- واضح رہے کہ طالبان کے سرغنہ ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169