22 جون 2016 - 13:35
لیبیا میں اسلحہ ڈپو میں دھماکہ کے نتیجے میں 20 افرادہلاک

لیبیا کے مغربی علاقے گارابلی میں اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے مغربی علاقے گارابلی میں اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ لیبیائی حکام کے مطابق اسلحہ ڈپو مشراتا کے ایک مسلح گروپ کی ملکیت تھا جو مقامی افراد سے تصادم کے بعد اسے چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ٹریپولی سے 50کلومیٹر اور مشراتا سے 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گارابلی کے علاقے میں واقع اسلحہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی افراد اس میں داخل ہوئے، تاہم فوری طور پر دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
لیبیائی حکام کے مطابق دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169