9 جون 2016 - 13:42
شام کے صوبے رقہ میں کردوں کی پیشقدمی

شام کے کردوں نے شمالی صوبے رقہ میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد ملیشیا نے شام کے شمالی صوبے رقہ کےجنوب مغربی علاقوں میں داعش کے عناصر کے ٹھکانوں پر شدید حملے کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی دیہی علاقوں کو ان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- ان حملوں میں دہشت گردوں کی بہت سی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں -

ادھر شامی فوج نے دمشق کے قریب داریا قصبے اورحلب کے مضافاتی علاقے الحمیرہ میں جبہتہ النصرہ کے دو سرغنوں عامرابوشادی اور احمد عمر محمد ابراہیم کو ہلاک کر دیا ہے-

دریں اثنا شام کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مشرقی شہر دیرالزور کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اس حملے میں بھی متعدد ہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169