7 جون 2016 - 18:08
کربلا شہر کے مرکزی علاقے میں بم دھماکہ، متعدد افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

کربلا شہر کے مرکزی علاقے کو ایک کار بم دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا شہر کے مرکزی علاقے کو ایک کار بم دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو کربلا شہر کے مرکزی علاقے الموطفین میں اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے تاہم آٹھ افراد کے شہید اور ۲۱ کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ حرم امام حسین علیہ السلام سے ۱۵۰۰ میٹر کے فاصلے پر ہوا۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲