4 جون 2016 - 14:48
ایران،جمہوریہ چیک کے درمیان سرمایہ کاری پر مذاکرات کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ چیک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مذاکرات گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ چیک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مذاکرات گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے.

پراگ ميں يكم جون سے جاري تين روزہ اس اجلاس ميں دونوں ممالك كي وزارت خزانہ كے حكام كي موجودگي ميں باہمي فروغ اور سرمايہ كاري كے حوالے سے مذاكرات كئے گئے.

اس اجلاس كے دوران دونوں ممالك كے حكام كي جانب سے اس بات پر اتفاق كيا گيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جمہوريہ چيك كے درميان دوطرفہ تعلقات كي توسيع باہمي سرمايہ كاري كے حوالے سے جلد مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كئے جائيں گے.

گزشتہ ماہ، جمہوريہ چيك كي برآمد كي گارنٹي اور انشورنس كارپوريشن (EGAP) كے نائب سربراہ نے كہا كہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں سرمايہ كاري كرنے كے لئے آمادہ ہيں.

پراگ ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے ناظم الامور علي اكبر جوكر نے كہا كہ ايران ميں كاروبار كرنے والي جمہوريہ چيك كي كمپنيوں كو كونسلر خدمات فراہم كي جائيں گي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲