2 جون 2016 - 12:35
اسرائیل کا شامی دہشتگردوں کےساتھ رابطے کے لیے اسپیشل یونٹ کا اعلان

شام میں ہونے والی مزاحمت کے خلاف ہونے والے منصوبے روز بروز آشکار ہوتے چلے جا رہے ہیں اور بات اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے شام میں لڑنے والے مسلح دہشتگردوں کے ساتھ رابطے اور بالخصوص جولان کی پہاڑیوں پر فعال گروہوں کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط کرنے کے لیے اسپیشل یونٹ تشکیل دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والی مزاحمت کے خلاف ہونے والے منصوبے روز بروز آشکار ہوتے چلے جا رہے ہیں اور بات اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے شام میں لڑنے والے مسلح دہشتگردوں کے ساتھ رابطے اور بالخصوص جولان کی پہاڑیوں پر فعال گروہوں کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط کرنے کے لیے اسپیشل یونٹ تشکیل دیا ہے۔

یدیعوت آحارنوت میگزین کے ایک تجزیے پر تبصرہ کرتے ہوئے، وائس آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور شام میں بر سرپیکار مسلح گروہوں کے درمیان رابطے اسرائیل کی شام کے ساتھ سرحدوں پر امن و امان کے لیے معاون ثابت ہونگے اور اسرائیل ان مسلح افراد کے علاج کے حوالے سے امداد جاری رکھے گا۔

واضح رہے نے ان دہشتگرد گروہوں کی امداد کے حوالے سے اسرائیلی حکومت نے ایک دن کی بھی تعطیل نہیں اور اس بات کو ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو زخمی شامی دہشتگرد کی عیادت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اور اب جبکہ جولان کی پہاڑیوں پر ان دہشتگرد گروہوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل کی طرف سے اسپیشل یونٹ کے قیام کا اعلان بھی ہوگیا ہے تو اب یہ معاملہ ناقابل انکار ثابت ہوگیا ہے۔

.......

/169