29 مئی 2016 - 18:54
آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس 10جون سے گوجرانوالہ میں ہوگا

مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او مرکز، ڈویژن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویژنز پر لازم ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور(پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال معرفت و بصیرت کا تین روزہ مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس 10جون سے گوجرانوالہ میں آغاز ہو گیا جس میں مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ فائنل کی جائے گی اور دیگر اہم فیصلہ جات ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ  اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز شریک ہونگے جبکہ اجلاس میں شریک ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او مرکز، ڈویژن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویژنز پر لازم ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی تعلیمی و تنظیمی فعالیت پر بھی خصوصی بحث ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲