اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پیر کے روز تہران میں خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ خرمشہر کی آزادی، ملت ایران کے لئے ایک عظیم اور ناقابل فراموش کامیابی تھی-
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوۓ کہ بیت المقدس نامی کاروائی کہ جو مئی انیس سو بیاسی میں انجام پائی، اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک معجزہ تھی - انہوں نے کہا کہ اس عظیم واقعے نے علاقے کے فوجی توازن کو درھم برھم کردیا -
جہانگیری نے کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے دوران خرمشہر کی آزادی ایک ایسے وقت انجام پائی کہ جس پر یقین کرنا بہت سوں کے لئے مشکل تھا اور وہ یقین نہیں کر پا رہے تھے کہ ایران کی مسلح افواج اس حد تک طاقتور ہو جائے گی کہ وہ خرمشہر کو آزاد کرالے-
جہانگیری نے کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے دوران، دنیا کی بڑی طاقتوں کی نمائندگی میں عراق کے ڈکٹیٹر صدام کا ملت ایران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سربلندی و سرافرازی سے ہمکنار ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169