19 مئی 2016 - 13:37
آئی ایس او کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ منعقد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے درجنوں طلبہ نے شرکت کی، ورکشاپ میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سے وابستہ ماہرین شریک ہوئے اور تمام شعبہ جات سے مطلق معلومات سے شرکاء ورکشاپ کو آگاہ کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم ، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اصغر مہدی نے کہاکہ عصر حاضر میں ورکشاپ سوشل میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تاکہ یہاں سے جانے کے بعد شرکاء پروگرام بہتر اور موثر انداز میں فیس بک ،ٹیوٹر و دیگر سوشل میڈیا صفحات پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔ ادارہ کے انچارج مجتبیٰ حیدر نے تفصیلی ٹریننگ دی، جس میں سوشل میڈیا کے مختلف ٹولس کو استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے ،ساتھ ہی ان کی پریکٹس بھی کروائی۔لاہور میڈیا ہائوس کے انچارج سجیل علی کا کہنا تھاکہ دور حاضر میں روابط اور میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲