17 مئی 2016 - 15:16
ڈاکٹر جواد ظریف اور موگرینی کے درمیان علاقے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

آسٹريا كے دارالحكومت ويانا ميں واقع كوبرگ ہوٹل ميں محمد جواد ظريف نے فدريكا موگريني كيساتھ ملاقات كے دوران تازہ ترين علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال كا جائزہ ليا.

فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان جوہري معاہدے كے نفاذ كے حوالے سے تازہ ترين پيش رفت اور شامي بحران كي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.

ايراني وزير خارجہ شام بحران پر ويانا مذاكرات ميں شركت كے ليے گزشتہ پير كے روز آسٹريا كے دارالحكومت پہنچ گئے.

اس دورے كے موقع پر وزارت خارجہ كے مينيجرز اور نائبين كي ايك بڑي تعداد محمد جواد ظريف كے ہمراہ ہے.

ايراني وفد ويانا ميں جوہري معاہدے كے نفاذ ميں درپيش ركاوٹوں كے خاتمے كيلئے يورپي اور امريكي حكام كے ساتھ دوطرفہ ملاقاتيں كريں گے.

ويانا ميں آج منگل كے روز امريكہ اور روس كي مشتركہ صدارت ميں 17ركني بين الاقوامي شامي حمايت كے گروپ كا اجلاس منعقد كيا جائے گا جس ميں يورپي يونين اور عرب ليگ كے ممالك سميت اسلامي جمہوريہ ايران ،تركي اور چين بھي شركت كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲