اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمن مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شام، عراق، یمن اور دیگر ملکوں میں سعودی عرب کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کئے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے گئے۔ جرمن مظاہرین نے سعودی عرب کو دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی حمایت کی علامت قرار دیا اور لیزری نور سے سعودی عرب کے سفارت خانے پر داعش دہشت گرد گروہ کا پرچم بنایا اور لکھا کہ سعودی عرب داعش کا بینک ہے۔ مظاہرین کا یہ اقدام یورپیوں کے نقطہ نظر کا ترجمان ہے جن کا خیال ہے کہ سعودی عرب، دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
.......
/169