12 مئی 2016 - 11:55
سید حسن نصر اللہ آج مقامی وقت کے مطابق 30: 16 پر قوم سے خطاب کریں گے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بروز جمعرات قوم سے مختلف مسائل کے بارے میں خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بروز جمعرات قوم سے مختلف مسائل کے بارے میں خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ آج مقامی وقت کے مطابق 30: 16 پر قوم سے خطاب کریں گے۔ گذشتہ ہفتہ بھی حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حزب اللہ اس وقت بہترین اور قوی شرائط میں ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امریکی، سعودی اور اسرائیلی اتحاد کے مقابلے میں فتح نصیب ہوگی۔

.......

/169