11 مئی 2016 - 13:18
 رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے 4 وفود نے جانبازوں کی عیادت کی

حضرت ابوالفضل العباس (ع) اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے چار وفود نے تہران میں جانبازوں کی عیادت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت ابوالفضل العباس (ع) اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے چار وفود نے تہران میں جانبازوں کی عیادت کی۔

حجج اسلام شہید محلاتی، تقوی، قمی اور حاج علی اکبری کی سرپرستی میں چار وفود نے تہران میں جانبازوں کے گھروں پر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کے صبر و پائداری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی سطح پر بھی رہبر معظم کے نمائندوں نےجانبازوں کے گھر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور جانبازوں کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

.......

/169