8 مئی 2016 - 15:05
سعودی عرب کے صوبہ طائف میں ایک فوجی اہلکار کا قتل

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صوبہ طائف میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صوبہ طائف میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق یہ فوجی اہلکار صوبہ طائف میں چیک پوسٹ بنی مالک پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس پر نامعلوم افراد نے دھشتگردانہ حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دھشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور سعودی حکام کے مطابق، اس ملک سے حالیہ دنوں دھماکہ خیز مواد سے تیار کئے جانے والے جیکٹ اور دستی بم بنائے جانے کا ایک کارخانہ انکشاف ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲