8 مئی 2016 - 14:47
200 امریکی فوجی یمن میں داخل/ انصار اللہ کا رد عمل

200 امریکی فوجی مکمل فوجی ساز و سامان اور گاڑیوں کے ساتھ یمن کے شہر المکلا میں داخل ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے ایک اعلی فوجی افسر نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ 200 امریکی فوجی مکمل فوجی ساز و سامان اور گاڑیوں کے ساتھ یمن کے شہر المکلا میں داخل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ امریکی فوجی سمندری راستے سے خلیج عدن سے یمن میں داخل ہوئے ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ پینٹاگون کے ترجمان نے چند روز قبل کہا تھا کہ امریکی فوج، یمنی فوج کی حمایت میں القاعدہ سے جنگ کرنے کے لیے یمن کے شہر المکلا میں داخل ہوئے ہیں۔
دوسری طرف تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ ’’ صالح الصفاد‘‘ نے امریکہ کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کا مشرق وسطیٰ میں سابقہ یہ بتا رہا ہے کہ امریکی کبھی بھی دھشتگردوں کے خلاف اسلحہ استعمال نہیں کرتے بلکہ جہاں جاتے ہیں اپنے مفاد کی فکر کرتے ہیں۔
انہوں نے تاکید سے کہا کہ ابھی یمنیوں کے پاس فرصت ہے کہ وہ ابھی سے امریکہ کے خطرے کے خلاف قد علم کریں اور انہیں اپنے وطن سے باہر کر دیں۔
انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن پر ناجائز قابض امریکی فوج کے ساتھ مقابلہ کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: یمن میں تمام امور کی باگ ڈور خود یمنیوں کے ہاتھ میں ہے اس سے پہلے کہ امریکی یمن پر اپنا قبضہ جما لیں اور ملت کو نابود کر دیں انہیں واپس پلٹنے پر مجبور کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲