7 مئی 2016 - 14:38
داعش سے تعلق ،سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی مزدور گرفتار

سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی ورکرز کو اس شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ وہ داعش کے رکن ہیں اور اس شدت پسند تنظیم کی طرف سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے حکام نے بتایاکہ تعمیراتی شعبے میں سرگرم ان کارکنوں کو گزشتہ مہینے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اْن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پہلے شام اور عراق جا کر لڑائی میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن اس میں ناکامی کے بعد اب وہ بنگلہ دیش جا کر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور ایک دہشتگرد حکومت قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169