5 مئی 2016 - 11:15
سرگئی لاوروف: شام کے دوست ممالک کا اجلاس آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے دوست ممالک کا اجلاس آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہوگا جس میں دمشق حکومت کی مدد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے دوست ممالک کا اجلاس آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہوگا جس میں دمشق حکومت کی مدد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ لاوروف نے کہا کہ ہم شام کی مدد دہشت گردی کے خلاف کررہے ہیں اگر دہشت گردوں کو شام میں سرکوب نہ کیا گیا تو وہ دیگر ممالک میں پھیل سکتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسا امریکہ ترکی کا اتحادی ہے ایسا روس شام کا اتحادی نہیں بلکہ روس دہشت گردی کے خلاف شام کی مدد کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169