اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ ایکماہ میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 741 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ وفد کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 376 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراق میں آخری خودکش حملے میں کم سے کم 38 افراد شہید اور 86 زخمی ہوئے ہیں جبکہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملون کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
.......
/169