28 اپریل 2016 - 17:46
ایران مغربی ممالک کو جوہری معاہدے پر پابند کروانا جانتا ہے: ڈاکٹر لاریجانی

انہوں نے كہا كہ جوہري معاملے پر ايرانيوں نے نہايت سنجيدگي اور ہوشياري دكھائي ہے جس سے مغربي ممالك ايراني عوام كے حقوق كو تسليم كرنے پر مجبور ہوئے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس کے اسپیکر نے جوہری معاہدے کے حوالے سپریم لیڈر کے حالیہ بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک بھروسے کے قابل نہیں ہیں اور اگر وہ جوہری معاہدے پر پابند نہیں رہیں تو ہم اپنے طریقوں سے ان کو پابند رہنے پر مجبور کریں گے.

ان خيالات كا اظہار اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس (پارليمنٹ) كے اسپيکر 'علي لاريجاني' نے جمعرات كے روز تہران ميں منعقدہ 'مغربي ايشيا كي جغرافيائي اور سياسي تبديلوں' پر قومي كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ رہبر انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے حاليہ بيانات كہ مغرب ممكنہ طور پر اپنے وعدوں پر عمل نہيں كريں گے، بالكل صحيح تاہم اسلامي جمہوريہ ايران اپنے طريقوں سے مغرب كو وعدوں پر عمل كرنے كيلئے مجبور كرے گا.

انہوں نے كہا كہ جوہري معاملے پر ايرانيوں نے نہايت سنجيدگي اور ہوشياري دكھائي ہے جس سے مغربي ممالك ايراني عوام كے حقوق كو تسليم كرنے پر مجبور ہوئے ہيں.

مغربي ايشيا خطے ميں ہونے والي تبديليوں كا ذكر كرتے ہوئے ڈاکٹر لاريجاني نے كہا كہ مغربي ممالك بالخصوص امريكہ نے ہمارے خطے اور مغربي ايشيا ميں اپني خودساختہ پاليسي مسلط كرنے كي متعدد كوششيں كيں مگر سب ناكام ہوچكي ہيں.

انہوں نے كہا كہ آج خطے ميں دہشتگردي ختم نہيں ہورہي اور اس لعنت سے چھٹكارا لينے كيلئے سماج اور معاشرے ميں يہ شعور پيدا كرنا ضروري ہے كہ دہشتگردي ايك غلط فعل ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲