28 اپریل 2016 - 14:48
حیدر آباد، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء امداد جعفری کا قتل

مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر امداد جعفری کو انکے گھر سادات کالونی حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر امداد جعفری کو انکے گھر سادات کالونی حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجماں کے مطابق امداد جعفری انتہائی فعال اور شفیق دوست تھے، وہ سندھ حکومت کے اعلیٰ افسر ہونے کے باوجود ملی و قومی امور میں انتہائی فعال تھے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح امداد جعفری کی تشدد زدہ نعش گھر سے ملی، جسکے مطابق انکی گردن اور جسم پہ تشدد کے شدید نشان تھے۔ تاہم قتل کی وجہ اور قاتل کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس اسکی تحقیقات کررہی ہے، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اراکین مرکزی کابینہ کی جانب سے اس قتل کی شدید مذمت کی گئی اور امداد جعفری کے درجات کی بلند کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲