اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور اور چین کے خصوصی ایلچی برائے شامی امور نے شامی بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کی.
حسين امير عبداللهيان اور ژائي زياون نے شام كے مسائل كے سياسي حل كے حوالے سے اقوام متحدہ كے خصوصي نمائندے اسٹيفن ڈي مستورا كي كوششوں كو سراہتے ہوئے شام ميں انسداد دہشتگردي مہم ميں مزيد تعاون كي ضرورت پر زور ديا.
نائب ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ شام ميں جاري انتہاپسندي اور دہشتگردي ميں شام مخالف مسلح گروہوں كا داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہوں كے ساتھ قريبي تعلقات موجود ہيں.
چين كے خصوصي ايلچي برائے شامي امور ژائي زياون نے كہا كہ شام ميں جاري بحران كے حل كو صرف سفارتي،سياسي اور صبر كے ذريعے ممكن بنايا جا سكتا ہے.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ شامي عوام اپنے مستقبل كا فيصلہ خود كريں اور كسي غيرملكي مداخلت كي اجازت نہين ديني چاہيے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲