اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے سرحدی علاقوں پر پاکستان فوج کی جانب سے حالیہ گولہ باری پر احتجاج کے لیے کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
اس سلسلے میں افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے سرحدی علاقوں لعل پور اور گوشتہ پر پاکستانی فوج کی گولہ باری میں ایک افغان فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت خارجہ کے ایک اعلی افسر نصیر احمد اندیشہ نے پاکستانی فوج کے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر سے کہا کہ افغانستان کے عوام کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ کا شکار ہونے والے افراد کے غم میں نڈھال ہیں۔ کابل میں گزشتہ منگل کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں کہ جس میں کم از کم ستر افراد جاں بحق اور تقریبا ساڑھے تین سو زخمی ہو گئے تھے، اعلان کیا تھا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169