اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے اردن میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اردن میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات شہر عقبہ میں ہوئی جس میں اردن چیف آف اسٹاف مشعل محمد زین بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے تعلقات نیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ مصر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں فریق نے تل ابیب اور ریاض کے مشترکہ اہداف اور مقاصد پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں درج ذیل امور پر خصوصیت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا:
۔ جزیرہ صنافیر و جزیرہ تیران اور ریاض و قاہرہ کے درمیان ہونے والا آبی معاہدہ، نیز اس سلسلے میں اسرائیل سے ہم آہنگی۔
.....
/169