اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی کے جنوبی علاقے میں تین ایسی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا کیا گیا ہے جن میں عراقی فوجیوں اور عام شہریوں کی لاشیں مدفون تھیں۔
الرمادی کے گورنر ابراہیم العوسج نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ قبریں الرمادی کے جنوبی علاقے الملعب میں ملی ہیں ان میں زیادہ تر لاشیں فوجیوں کی ہیں جبکہ دو بچوں سمیت بعض عام افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے اس شہر پر قبضہ کرنے کے بعد ان افراد کا قتل عام کر کے انہیں درگور کیا تھا۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲