اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ تہران، کراکس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور وینزویلا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے.
يہ بات 'اسحاق جہانگيري' نے تہران كے دورے پر آنے والي ونزويلا صدر كي نائب برائے امور اقتصادي اور پيداوار 'ميگوئل پيريز' كيساتھ ايك ملاقات گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران دوا سازي كے شعبے ميں وينزويلا كی ہر طرح كي مدد اور تعاون كيلئے تيار ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد ايراني قوم اور حكومت مسلسل غيرقانوني پابنديوں كے شكار ہيں مگر اس صورتحال كے باوجود وطن عزيز مختلف شعبوں ميں خود كفيل ہوگيا ہے اور ہم اس حوالے سے اپنے تجربات دوست ملک وينزويلا كيساتھ تبادلہ كرنے پر آمادہ ہيں.
اس نشست كے دوران ونزويلا صدر كي نائب نے كہا كہ ان كا ملک اسلامي جمہوريہ ايران كيساتھ كثير الجہتي تعلقات كي توسيع كا خواہاں ہے.
اس موقع پر انہوں نے وينزويلا كے صدر 'نكولس ماڈورو' كے سپريم ليڈر 'حضرت آيت اللہ خامنہ اي' اور صدر مملكت 'حسن روحاني' كے نام تحريري پيغامات كو سنئير نائب ايراني صدر كو پيش كيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲