اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نےخبردی ہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان نے واضح اکثریت سے اسپیکر سلیم الجبوری اوردو ڈپٹی اسپیکروں کوبرطرف کردیاہے- سلیم الجبوری نے ارکان پارلیمنٹ کے اس فیصلے پرکہا کہ ان کی برطرفی بنیادی آئین کے منافی ہے - خبروں کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ارکان سولہ اپریل کو نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس کریں گے- سلیم الجبوری کی برطرفی کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ عدنان الجنانی کو عبوری اسپیکر منتخب کیا گیا ہے- واضح رہے کہ عراق کے ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا پچھلے تین دن سے جاری ہے- یہ ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم حیدرالعبادی کی نئی کابینہ کی پارلیمنٹ سے منظوری میں تاخیر پر احتجاج کر رہے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲