اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قرقیزستان کے وزیرِاعظم تیمر شریف نے اپنی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استغفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قرقیزستان کے وزیراعظم تیمر شریف کی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات تھے جس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ نے ایک کمیشن بنایا تھا جس نے ضروری کاغذات اور لائسنس کے بغیر10 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دینے کی تحقیقات کیں جب کہ پارلیمانی کمیشن کی جانب سے ان کی کابینہ پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دے دیا ہے۔
.......
/169