اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے پیر کو دمشق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائںدے اسٹیفین دی مستورا سے ملاقات میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ ترکی اور سعودی عرب کے حکم پر جنگ بندی اور امن کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے اپنے حملے جاری رکھے ہیں تاکہ امن مذاکرات آگے نہ بڑھ سکیں۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا کہ دمشق تیرہ اپریل سے جنیوا میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں غیر مشروط طور پر شرکت کے لئے تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں امن مذاکرات گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے تھے لیکن شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفین دی مستورا نے سات اپریل کو اعلان کیا کہ جنیوا امن مذاکرات دو دن کی تاخیر سے تیرہ اپریل کو شروع ہوں گے تاکہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے وہ دمشق اور تہران کے دورے کرسکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169