اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر اہم شہروں میں دہشتگرد ی کا خطرہ ہے، دہشتگرد بارود سے بھرے پانی کے ٹینکرز کا استعمال کرکے دھماکہ کرسکتے ہیں ، سند ھ پولیس نے اس مراسلے میں لکھا کہ دہشتگردوں کا ہدف بلاول ہاوس، گورنر یا چیف منسٹر ہاوس ، ہیدکوائٹر سی سی پی او ، رینجرز ہیڈکوائٹر، قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، ڈپلومیٹک میشن، جمعہ کی نمازکے اجتماع،مساجد و امام بارگاہ، جماعت خانہ اسماعیلی برادری،اور چرچ وغیرہ ہوسکتے ہیں۔
اس مراسلہ میں کراچی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے جائیں اور بالخصوص پانی کے ٹینکر ز کے سخت نگرانی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169