7 اپریل 2016 - 16:21
عوام کی رائے عامہ میں تبدیلی تل ابیب کے لیے اہم بین الاقوامی چیلنج

ایک صیہونی روزنامہ نے انتقاضہ قدس کو روکنے میں صیہونی سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کے خلاف عالمی عوام کی رائے عامہ میں تبدیلی موجودہ وقت میں تل ابیب کیلئے ایک اہم بین الاقوامی چیلنج ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی روزنامہ یدیعوت احرنوت نے انتقاضہ قدس کو روکنے میں صیہونی سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا اقرارکرتے ہوئے کہاہےکہ اسرائیل کے خلاف عالمی عوام کی رائے عامہ میں تبدیلی موجودہ وقت میں تل ابیب کیلئے ایک اہم بین الاقوامی چلینج ہے ۔

روزنامہ کے مطابق صیہونی پالیسی ساز قومی سیکورٹی بین الاقوامی پروپگنڈے کی مکمل تعریف کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

یدیعوت احرنوت نے لکھاہےکہ صیہونی قابض فوجیوں کی صلاحیتں ماضی کے مقابلے میں کم ہوگئی ہیں اورملک کے دفاعی بجٹ کو بڑھانے کے بجائے دیگر سفارتکاری پر خرچ کیاجا رہاہے ۔

اخبار نے لکھاہےکہ دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپ میں تل ابیب کے خلاف بائیکاٹ مہم میں اضافہ عالمی رائے عامہ میں اسرائیل کے خلاف تبدیلی کا واضح ثبوت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲