اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا: تم میں سے جو بھی اس امر کے انتظار کی حالت میں دنیا سے رخصت ہو جائے وہ اس شخص کی مانند ہے جو حضرت قائم (عج) کا خصوصی رازدار ہو۔
ابو بصیر نے امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آنحضرت (ع) نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں کہ جس کے بغیر خداوند بندے کے کسی عمل کو قبول نہیں کرے گا۔ ‘‘ میں نے عرض کیا: فرمائیے۔ فرمایا: اس چیز پر گواہی دینا کہ سوائے خدا کے کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے فرستادہ ہیں۔ اس کے تمام اوامر کا اقرار، ہماری ولایت اور ہمارے دشمنوں سے بیزاری، خدا کے اوامر پر سر تسلیم خم کرنا، پرہیزگاری، کوشش، خودداری اور قائم علیہ السلام کا انتظار کرنا۔‘‘ اس کے بعد فرمایا: ’’ہماری بھی ایک حکومت ہے جس کو خدا جس وقت چاہے گا بپا کر دے گا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’جسے بھی قائم علیہ السلام کے ساتھیوںمیں سے ہونا اچھا لگتا ہے اسے انتظار میں رہنا چاہیے اور انتظار کی حالت میں پرہیزگاری اور نیک اخلاق کے ساتھ رہے تو وہ منتظر ہے پس اگر اس کی موت آ جاتی ہے اور امام قائم علیہ السلام اس کے موت کے بعد قیام کرتے ہیں تو اسے اس شخص جتنا اجر ملے گا جس نے آنحضرت علیہ السلام کو پا لیا ہو۔ پس کوشش کرو اور منتظر رہو۔ خوش قسمت ہو تم اے وہ جماعت رحمت خدا تمہارے شامل حال ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔
/169