اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ایڈورڈ نعلبندیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انھوں نے قرہ باغ کے علاقے میں جھڑپوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے اختلافات کے پرامن حل پر تاکید کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ اگر دونوں ملکوں آمادہ ہوں تو اسلامی جمہوریہ ایران باکو - ایروان کے اختلافات کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ آج رامسر میں جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس آج ایران کے شمالی صوبے مازندران کے شہر رامسر میں منعقد ہو رہا ہے۔
.......
/169