2 اپریل 2016 - 15:45
اردوغان اور دہشتگردوں کے تعلقات پر مبنی تمام ثبوت سلامتی کونسل میں پیش

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویٹالی چورکین کے حوالے سے روسی ذرائع ابلاغ نے نقل کیا کہ ماسکو نے ترکی کی جانب سے دہشتگردوں کو اسلحوں اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی پر مشتمل تمام ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویٹالی چورکین کے حوالے سے روسی ذرائع ابلاغ نے نقل کیا کہ ماسکو نے ترکی کی جانب سے دہشتگردوں کو اسلحوں اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی پر مشتمل تمام ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کردیئے ہیں۔

ان دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اردوغان کی حکومت نے صرف 2015 میں داعش کو تقریباً سات لاکھ 88 ہزار 700 ڈالرز کے 2500 ٹن امونیم نائٹریٹ، 4لاکھ 68 ہزار 700 ڈالرز کے 456 ٹن پوٹیشئم نائٹیٹ، 19ہزار 400 ڈالرز کے سوڈیم نائٹریٹ، ایک لاکھ دوہزار پانچ سو ڈالرز کے گلسرین اور 34ہزار ڈالرز کی نائٹرک ایسڈ فراہم کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ مواد یا تو تحفے کی صورت میں دہشتگردوں کو فراہم کئے گئے ہیں یا اس کے بدلے میں شام کا تیل اسرائیل کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169