2 اپریل 2016 - 14:10
عالمی برادری ایران کے مثالی معاہدے سے سبق حاصل کرے: چین

چین کے صدر 'شی چن پنگ' نے ایران جوہری معاہدے کو دنیا کیلئے ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری اس معاہدے سے سبق حاصل کرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے صدر 'شی چن پنگ' نے ایران جوہری معاہدے کو دنیا کیلئے ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری اس معاہدے سے سبق حاصل کرے.

یہ بات امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے صدر شی چن پینگ نے ہفتے کے روز جوہری معاملے پر چھ عالمی طاقتوں کے سربراہی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا طے ہونا دنیا کیلئے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے مگر اس معاہدے کو فراموش نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہمیشہ اس پر توجہ ہونی چاہئے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی تمام مسائل اور اختلافات کا حل نکالا جاسکتا ہے.

چینی صدر نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ تمام مشکلات اور اختلافات کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا کہ اس مفاہمت پر پوری طرح عمل درآمد جاری رکھیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲