30 مارچ 2016 - 19:11
انڈونیشیا کی صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات قائم کرنے کی مخالفت

انڈونیشیا کےحکام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبےکو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مکمل استقلال کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی کیبنٹ کے سیکرٹری پرامونوآنونگ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت صہیونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کرے گا کیونکہ انڈونیشیا فلسطین کے استقلال کے لیے کوشش کررہا ہے۔
انہوں نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت فلسطین کے مکمل استقلال کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ اگرفلسطین کا استقلال متحقق ہوگیا تو ہمارا مطالبہ بھی متحقق ہوجائے گا۔ ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ فلسطین کی آزادی ہے اوریہ انڈونیشیا کا ترجیحی مسئلہ ہے۔
آنونگ نے انڈونیشیا کےساتھ تعلقات قائم کرنے پرمبنی صہیونی حکومت کے وزیر اعظیم بنجمن نیتن یاہوکے مطالبے کے ردعمل میں یہ بیان دیا ہے۔
قابل ذکرہےکہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوموارکے دن آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اسلامی ملک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈونیشیا اورصہیونی حکومت کے درمیان پانی اورٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169