اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل بہرام نوروزی نے ایران کے مغربی صوبے ایلام میں مہران کے سرحدی علاقے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے سخت بحرانی حالات کے باوجود ایران میں یورپ و افریقہ اور ایشیاء کے سیاحوں کی موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی نہیں پائی جاتی اور صورت حال پرسکون ہے۔
ایران کے پولیس کمانڈر کے اعلی مشیر نے کہا کہ علاقے کے مختلف ملکوں میں پائے جانے والے بحران کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا ایک پرامن اور مستحکم ترین ملک ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران تمام معاہدوں پر کاربند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169