29 مارچ 2016 - 13:03
شام اور ایران کے وزرائے دفاع کی ٹیلی فونی بات چیت

ایران کے وزیردفاع حسین دھقان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی حکومت اور مسلح افواج کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے اپنے شامی ہم منصب، جنرل فہد جاسم الفریج سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تاریخی شہر تدمر یا پالمیرا کی آزادی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی، نصرت الہی اور شامی عوام، حکومت اور فوج کے پختہ ایمان کے نتیجے میں ہاتھ آئی ہے۔

ایران کے وزیردفاع نے کہاکہ شام کےعوام اور مسلح افواج اس شاندار کامیابی پر مبارک باد کے مسحق ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کی غرض سے فوجی آپریشن جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

شام کے وزیردفاع فہد جاسم الفریج نے ایران کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب شام کی شام کی حمایت کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کامیابی میں ایران سمیت شام کے دوستوں کا مشاورتی تعاون بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تدمر شہر کی آزادی ، دہشت گردوں کے خلاف شامی عوام اور مسلح افواج کی فیصلہ کن کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی مسلح افواج نے کئی روز کی جھڑپوں کے بعد اتوار کے روز ملک کے تاریخی شہر تدمر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔

داعش نے مئی دوہزار پندرہ میں ، تاریخی ورثے کے حامل اور ستر ہزار کی آبادی والےشہر تدمر یا پالمیرا پر قبضہ کرلیا تھا۔

.......

/169