11 مارچ 2016 - 10:40
ایران اور آئیوری کوسٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون

آئیوی کوسٹ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور آئیوری کوسٹ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کیلئے قریب مستقبل میں تہران کا دورہ کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے افریقہ میں واقع آئیوری کوسٹ کیساتھ باہمی دلچپسی امور کے حوالے سے مشاورت کی توسیع اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے افریقی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل 'حسین ملاعبداللہی' نے آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت 'ابیجان' کے دورے کے موقع پر آئیوی کوسٹ کے وزیرخارجہ 'عبداللہ مابری' اور اپنے ہم منصب کیساتہ ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس دورے کے موقع پر سنئیر ایرانی سفارتکار نے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کے خصوصی پیغام ان کے آئیوی کوسٹ کے ہم منصب کو پیش کیا.

فریقین نے ان نشستوں میں باہمی دلچپسی امور اور مشترکہ تعاون کے حوالے سے بات چیت کی.

حسین ملاعبداللہی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ آئیوی کوسٹ کے ساتہ مختلف شعبوں میں مکمل تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے.

آئیوی کوسٹ کے وزیرخارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران اور آئیوری کوسٹ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کیلئے قریب مستقبل میں تہران کا دورہ کریں گے.

آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ میں واقع ہے. یہ ملک 1843 سے 1844 تک فرانس کے زیر نگرانی علاقہ رہا جس کے بعد افریقہ کے لئے یورپی جدوجہد کے دوران 1893 میں ایک فرانسیسی کالونی میں تبدیل ہو گیا تہا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲