10 مارچ 2016 - 11:49
ایران کے خلاف امریکہ کی غیر ایٹمی معاملات سے متعلق پابندیاں بدستور جاری

امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف ہنگامی حالت کے قانون میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے بدھ کے روز ایران کے خلاف ہنگامی صورتحال کے قانون میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ انھوں نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے سربراہوں کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی ہنگامی صورتحال پندرہ مارچ دو ہزار سولہ کے بعد بھی باقی رہے گی۔

انھوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ اگر چہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے خلاف ایٹمی معاملے سے متعلق امریکی پابندیوں کا خاتمہ بہت اہم ہے لیکن غیر ایٹمی معاملات سے متعلق پابندیاں بدستور باقی رہیں گی۔

یاد رہے کہ پہلی بار امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے انیس سو پچانوے میں ایران کے خلاف امریکا کے ہنگامی حالت کے قانون کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد پیٹرولیم کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲