7 مارچ 2016 - 08:26
اسرائیلی حکام نے کیوں ریاض کا سفر کیا تھا؟

عبری ویب سائٹ روٹر کے مطابق، چند دنوں قبل اسرائیل کے اعلیٰ حکام نے خفیہ طور پر ریاض کا سفر کیا تھا۔ گرچہ فوج نے اس سفر کی تفصیلات کو عام ہونے سے روکا تھا مگر اس کے باوجود اسرائیل کے چینل 10 نے اس سفر کے کچھ گوشوں پر روشنی ڈالی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ عبری ویب سائٹ روٹر کے مطابق، چند دنوں قبل اسرائیل کے اعلیٰ حکام نے خفیہ طور پر ریاض کا سفر کیا تھا۔ گرچہ فوج نے اس سفر کی تفصیلات کو عام ہونے سے روکا تھا مگر اس کے باوجود اسرائیل کے چینل 10 نے اس سفر کے کچھ گوشوں پر روشنی ڈالی تھی۔

مشرق وسطیٰ اور دنیائے عرب کے امور میں مہارت رکھنے والے تسبی یحزکیلی نے کہا کہ: فوج کی جانب سے تفصیلات کو چھپانے کی وجہ سے اس سفر کی تفصیلات کو بیان کرنا مشکل ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ دہائیوں میں اپنے اور اسرائیل کے تعلقات کو چھپانے کی کوشش کی ہے مگر شاہ سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ سلسلہ بدل گیا ہے۔ شاہ سلمان اور ان کے قریبی افراد اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی طرح کی شرم محسوس نہیں کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں فلسطین کا مسئلہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

مذکورہ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ: آل سعود خود اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں کیونکہ امریکہ نے خطے کو اس کے حال پہ چھوڑدیا ہے.

.......

/169