7 مارچ 2016 - 07:03
مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی تہران پہنچ گئے

مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانوف تہران پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ وزارت خارجہ کے اعلی حکام نےروسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانوف کو خوش آمدید کہا۔ ان کا یہ دورہ مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیا کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔ میخا‏ئیل بوگدانوف پیر کے روز ، ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کے ساتھ ملاقات میں شام، یمن اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور دوسرے اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169