5 مارچ 2016 - 19:45
روس اور امریکہ کی شام سے متعلق جنیوا مذاکرات جلد سے جلد شروع کرنے پر تاکید

روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے شام سے متعلق جنیوا مذاکرات جلد سے جلد شروع کئے جانے پر زوردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرگئی لاوروف اور جان کیری نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں جاری جنگ بندی اور اس جنگ بندی کے حق میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی. روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے اس بات پرزوردیا کہ جنیوا میں شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات جلد سے جلد شروع ہوں - واضح رہے کہ جنیوا میں شام سےمتعلق ہونے والے مذاکرات میں صرف شام کے ہی فریق شرکت کریں گے - روسی اور امریکی وزرائے خارجہ نے یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی حمایت سے یمن کے بحران کے پرامن حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی تقویت پرزوردیا.

.......

/169